نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنےتحصیل نوشہرہ کے اساتذہ نے اپنے حقوق کے سلسلہ میں احتجاج کے تسلسل میں پرامن احتجاج کیا جس میں تحصیل بھرکے مرد و خواتین اساتذہ کرام کی کثیرتعدادشریک تھی احتجاج میں صدرتحصیل بار کے وکلاء بھی شریک ہوئے اساتذہ راہنماوں سابق سی ای اوایجوکیشن ملک احسان اعوان،ماسٹرملک شہزاد،ہیڈماسٹرمحمدہمایوں،ہیڈماسٹرحسن رضا و ویگرنے احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے غیرمنصفانہ اوراساتذہ کے معاشی استحصال کو بندکرے اورپنشن گریجویٹی اورلیوانکیشمنٹ کے خاتمے میں کمی کے نوٹیفکیشن کے خاتمے اوران میں کمی کے نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیا جائے سکولوں کو پرائیویٹ کرنے سے باز رہے ورنہ اساتذہ کا یہ احتجاج پورے ملک میں پھیل جائے گا اورسکولوں کو مکمل بندکردیا جائے گا جب تک اساتذہ کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے پرامن احتجاج جاری رہے گا۔
369