282

علما مشائح کی سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا سے ملاقات

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پاکستان مسلم لیگ (ن)علما مشائخ ونگ ضلع خوشاب کے عہدیدران کی21اکتوبر کو میاں محمدنواز شریف کی پاکستان آمد پر استقبال کے حوالہ سے سابق صوبائی وزیر ملک محمدآصف بھا سے ملاقات کی علمامشائخ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف کی پاکستان آمد پر استقبال کے لئے ضلع خوشاب سے بڑا قافلہ لاہورروانہ ہو گا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف حقیقی محب رسول ہیں وہ وزیر اعظم تھے تب بھی خانہ کعبہ میں اعتکاف کیا کرتے تھے اور یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے کہ اللہ تعالی نے انہیں بار بار اپنے در پر بلایا ہے انہوں نے کہا کہ ختم نیوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے اس پرہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے مذید کہا کہ نااہل ٹولہ کو ہم پر مسلط کرکے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا اور ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا اب اس کومیاں محمد نواز شریف ہی درست سمت پر لے جاسکتے ہیں تمام ترقیاتی منصوبے میاں محمد نواز شریف کے دور میں ہی شروع ہوئے اب ان شا اللہ ترقی کا سفر جہاں سے رکا تھا وہاں سے دوبارہ شروع ہو گا اور پاکستان میاں محمد نواز کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہوگا میاں نواز شریف کی حکومت سے قبل اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی عروج پر تھی میاں محمد نواز شریف نے ملک کی باگ ڈور سنبھالتے ہی اندھیروں اور دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا اور ترقی کا نیا دور شروع ہواتو ملک دن بدن ترقی کی طرف گامزن تھا میاں محمد نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کر کے نااہل ٹولہ کو ہم پرمسلط کیا گیا جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ مساجد اور مدرسہ ہی ہمارااصل محوراوردین کے قلعے ہیں علمائے کرام کا معاشرہ میں بہت بڑا مقام ہے علمائے کرام امن امان قائم کرنے کے لئے اپنا کردارادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں