223

نوشہرہ سون سکیسر:تحریک لبیک پاکستان نوشہرہ کے رہنماوں کی قیادت میں فلسطین بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)تحریک لبیک پاکستان نوشہرہ کے رہنماوں محمد سلیم سیفی،حافظ نیاز احمد،چوہدری محمود حسین،ملک ناصر محمود کی قیادت میں مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ،ہمدردی ریلی کا انعقاد کیا گیا بعد نماز جمعہ نکالی گئی ریلی میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ریلی پرانا لاری اڈہ،مین بازار سےگزرتی ہوئی تکبیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی شرکا ریلی سے خطاب کرتےمحمد خان چشتی،ملک اختر اسلام نے کہا کہ جہاں غیر ملکی قوتیں اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوجائیں اور تمام مسلم ممالک اس وقت یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کا بھر پور ساتھ دیں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی دنیا علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرئے کیونکہ راکٹوں اور اندھا دھند بمباری سے بحران مذید بڑھتا جاررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں