302

خوشاب شہر کےلئےصاف پینے کا پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سابق صوبائی وزیرملک آصف بھا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے شہر میں بچھائی گئی پانی کی مین پائپ لائن کا افتتاح سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا اعوان نے کر دیا تقریب کا انعقاد مدھوال چوک خوشاب ہوا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف نے کہا کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے خوشاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے خوشاب میں عوام کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کو سب کا دور میں جہاں پر روکا تھا وہیں سے دوبارہ اغاز کریں گے اور تمام شہریوں کو بلا تفریق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی .اس موقع پر ملک احمد عظمت اللہ مدھوال ،ملک پرویز مدھوال ایڈوکیٹ ،حاجی محمد یوسف سابق کونسلرسمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے مہمان خصوصی پرتپاک استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں