نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گاؤں چمکیں گے پروگرام وادی سون کے تمام دیہاتوں میں شروع ہے وہ وادی سون کے نواحی موضع کھبیکی میں صفائی کے نظام کو چیک کرنے بعد وہاں کے مکینوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے یونین کونسل سطح پر تین سینٹری ورکرز فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے موقع پر علاقہ مکینوں، نمبرداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پوری مستعدی سے کام جاری رکھیں تاکہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام سے حکومتی ویژن کے مطابق دیہی علاقوں کے لوگ بھرپور مستفید ہوسکیں۔
249