نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون میں جشن عیدمیلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام اور شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا مساجد اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور قہمقوں کے ساتھ سجایا گیا رات بھر مساجد میں روحانی محفلوں کا انعقاد کیا گیاتھاملک بھر کی طرح وادی سون میں بھی ہرسال کی طرح اس سال بھی حضور نبی کریم کا جشن ولادت کی خوشی میں مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں میں شرکا نے سرکار کی آمدکے جھنڈے ،بینر اٹھائے درود وسلام کا ورد کرتے پیدل،موٹرسائیکلوں،ٹریکٹر ٹرالیاں،ویگنوں،ٹرکوں پر سوار ہوکرنوشہرہ سے پیر ظفر حسین شاہ کی قیادت میں اور وادی سون کے چھوٹے بڑے علاقوں سے جلوس آستانہ عالیہ مکان شریف پہنچے جہاں مرکزی جلوس صاحبزادہ پیر محمد حامد عزیزحمیدی کی قیادت میں تکبیر چوک پہنچا راستے میں اے سی عرفان مارٹن ایس ایچ او عمران سعید نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ شرکا جلوس عاشقان رسول کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کیا موضع ڈھاکہ سے پیر جاوید اقبال کھارا کی قیادت میں نکالے گئے جلوس کا استقبال وادی سون پریس کلب کے صحافیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کیاجلوس میں ہزاروں عاشقان رسول بڑی تعداد میں شریک مرحبا یا مصطفی کے نعرے بلند کئے انجمن طلبا اسلام کی جانب سے تکبیر چوک پر سٹیج لگایا گیا تھا جہاںصاحبزادہ پیر محمد حامد عزیزحمیدی،پیر محمد جاوید اقبال کھارا اور دیگر علمااکرام نے شرکا جلوس سے خطاب کرتے ہوئے تاجدار مدینہ کی مبارک زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ میلاد النبی کی خوشیاں منانا حضور نبی کریم سے اظہار محبت کا ذریعہ ہے حضرت محمد ۖ کی سیرت بلاشبہ پوری انسانیت کیلئے دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایس ایچ اور عمران سعید کی نگرانی میں پولیس کی نفری تعینات تھی۔
352