نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ عمران سعید نے کہا ہے کہ وادی سون میں امن و امان کا قیام اورجرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں ہے نوشہرہ پولیس کسی بھی موقع پر اپنے فرائض سے غافل نہیں رہے گی منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا میری تعیناتی کے دوران تھانہ میں سائل کو کسی بھی سفارشی کو ساتھ لانے کی ضرورت نہیں تھانہ میں آنے والے سائلین کو میرٹ پر انصاف مہیا کیا جائے گا تھانہ میں میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کسی بھی شخص کو کوئی بھی شکایت ہو میرے ساتھ براہ راست رابطہ کر سکتا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی میرٹ پر انصاف دیا جائے گا۔
247