465

اے سی عرفان مارٹن کا دورہ بازارگرانفروشوں کو جرمانے گیس سلنڈر ایجنسی سیل

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے مین بازار،تکبیر،میلاد چوک کادورہ کیا انہوں نے مختلف دوکانوں کو چیک کیا گراں فروشی کے مرتکب دوکانداروں کو جرمانے اور غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کے خلاف کروائی کرتے ہوئے تکبیر چوک پر واقع ایک دوکان کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر سیل کر دیا انہوں نے کہا کہ کسی دوکاندار کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے جان و مال کو خطرہ میں ڈالے حفاظتی تقاضے پورے کیے گیس ری فلنگ کرنا کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے انتظامیہ کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دے سکتی اورہدایت کی کہ مقرر کردہ نرخ پر گیس فروخت کی جائے شیریوں کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء روزمرہ فروخت کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں