203

پٹرولنگ پولیس جابہ کے اہلکاروں کا سکولوں میں روڈ سیفٹی کے بارے لیکچر،آگاہی مہم

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پٹرولنگ پولیس جابہ کے انچارج سب انسپکٹرسیدمنیرالدین نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف سکولوں میں روڈسیفٹی،روڈ استعمال کے متعلق لیکچرز دئیے اور آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کیے انہوں نے طلباء اور شہریوں کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس ہر شہری کے لئےضروری ہے گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں تیزرفتاری سے اجتناب کریں اپنی اور دوسروں کی زندگی کو بچانے کیلئے ٹریفک قوانیں پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں