320

توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کا مائنز اونرز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کا مائنز اونرز کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ بزنس کے لیے اچھا اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لیے ہم تمام اقدامات کریں گے آپ اپنی مائنز پر کام کرنے والی تمام لیبر کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی جرائم پیشہ شخص مزدوروں کے بھیس میں آپ کے پاس ملازمت نہ کر سکے۔ مائنز میں کام کرنے والی لیبر کا زیادہ تر تعلق دیگر صوبوں سے ہے لہذا ان کا اندراج اور ان کی کریمنل ویریفکیشن انتہائی ضروری ہے تاکہ ضلع کے امن اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی پی او خوشاب نے مائنز اونرز کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں