نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)قاری عبدالوہاب ربانی اور علاقہ کے مکینوں نے کہا ہے کہ عرصہ دراز کے بعد موضع کلیال کی 5کلومیٹر کی سڑک صرف 2.5کلومیٹر منظور ہوئی وہ بھی نامکمل ہے کافی عرصہ نجانے کن وجوہات کی بنا پر کام بند ہے زیر تعمیرسڑک پر ڈالا گیا خاکہ فضائی آلودگی کا سبب بن رہا ہے جس سے موضع کلیال،بیاکھ اورسوڈھی کے مسافر مختلف بیماریوں کا شکارہونے لگے ہیں اس کے علاوہ سبزیوں کی فصلیں متاثر ہورہی ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مذکورہ سڑک کا 80فیصد کام مکمل ہے۔
204