نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے رحجان کو روکنے اور منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے لیے ایس ایچ او تھانہ کٹھہ اجمل فاروق اورطالب علموں نے آگاہی واک کا انعقاد کیا واک کا مقصد طلباء کو منشیات کے استعمال سے دوررکھنا اورانکے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچانا ہے واک کے دوران طلباء نے منشیات کے برے اثرات سے آگاہی اور اس سے بچنے کے لیے مختلف آگاہی بینر ز بھی اٹھا رکھے تھے واک کے شرکاء سے ایس ایچ او کٹھہ اجمل فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جب سے تعینات ہوا ہوں تھانہ کٹھہ کے علاقہ میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون چل رہا ہے جس میں مختلف منشیات فروشوں کو پکڑ انکے خلاف مقدمات درج کیے ہیں میری عوام سے بھی اپیل ہے کہ آپ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے مکروہ دھندہ کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ اس وباء کو جڑ سے اکھاڑ سکیں اور ایسے افراد کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ جہاں منشیات فروشوں کے ڈیرے تھے اس جگہ کی صفائی کروا کے منشیات آگاہی بینرز اور پودے لگوا دئیے ہیں ریلی میں پولیس،سول سوسائٹی،طالب علم اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔
147