251

ملک کے دیگر شہروں کی طرح وادی سون نوشہرہ اور کھوڑہ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف واپڈا کے خلاف عوام کا پر امن احتجاج

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ملک کے دیگر شہروں کی طرح وادی سون نوشہرہ اور کھوڑہ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف واپڈا کے خلاف عوام کا پر امن احتجاج ہوا صدر کسان بورڈ،بانی تحریک تحفظ وادی سون ملک اختر اسلام پتھال نے پرانا لاری اڈہ سے تکبیر چوک تک نکالی گئی پرامن ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اتنی زیادہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور اوپر سے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے نے لوگوں کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے بجلی کے بلوں میں اضافے سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکومت فوری طور پر بجلی کے بلوں میں اضافے کو واپس لیکر لوگوں کو خود کشیاں کرنےسے بچایا جائے اور عوام کو فوری طور پر ریلیف دیا جائے جبکہ دوسری طرف موضع کھوڑہ کے مکینوں نے ملک مظہر اعوان اور حافظ عمران اعوان کی سربراہی میں پرامن کیا انہوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں غریب خود کشیاں کررہے ہیں بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن ایس ایچ او عمران سعید اور لائن سپریڈنٹ واپڈا ثمر عباس موضع کھوڑہ پہنچ گئے لائن سپریڈنٹ واپڈا ثمر عباس نے مظاہرین کو کہا بجلی بل تین روز تک جمع نہ کرائیں اس وقت پورے ملک میں عوام کا اجتماعی مسئلہ ہے حکومت پاکستان اس سلسلہ میں عوام کو ریلیف دینے کےلئے اقدامات کررہی ہے اسکے بعد مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں