نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) سول سوسائٹی سون ویلی کے صدر انجینئر پرویز ملک کی قیادت میں چھ رکنی وفد میں ملک طارق محمود پتھال،ملک اختر اسلام پتھال،ملک محمد عالم اعوان،ملک اسد محمود اعوان،ملک زاہد فاروق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن سے انکے آفس میں ملاقات کی اور علاقائی مسائل بارے آگاہ کیا انجینئر پرویز ملک نے اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے سی نوشہرہ نے اپنی تعیناتی کے دوران اجتماعی مسائل کو حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن مسائل ختم نہیں ہوتے انہوں نے بنیادی مسائل بارے کہا کہ شہر میں قبرستان کی جگہ ناکافی ہے جس سے اہل علاقہ پریشان ہیں تکبیر چوک سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرادیا گیا اب اسی جگہ پر کاروں ٹرکوں ویگنوں نے قبضہ کیا ہوا جس سے راستہ سکڑنے لگا ہے سڑیٹ لائٹس نہ ہونے سے چوریوںکا خدشہ اور صفائی کی صورتحال ابتر ہے صفائی کے مسائل کی وجہ سے شہریوں کو کوفت کا سامنا ہے مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرایا جائے وادی سون کے دیگرمواضعات میں دوکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ کو رد کرکے اپنی من مرضی کے ریٹ لگا کر صارفین کو لوٹا جارہا ہے نوشہرہ کے علاوہ دیگر مواضعات میں بھی دوکانداروں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کا پابند کیا جائے سکول کے اوقات میں ٹریفک جام کا مسئلہ ہے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار کی تعیناتی ضروری ہے اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے وفد کو یقین دلایا کہ عوام کی خدمت کیلئے بیٹھا ہوں جب سے میری تعیناتی ہوئی کوشش کی کہ مسائل پر قابو پایا جاسکے علاقائی مسائل کو جلد حل کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تکبیر چوک سے ریڑھی بانوں کوہٹانے کے بعد لاری اڈہ پر منتقل کیاجارہا ہے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی شہریوں کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گابعدازاں سی ایس ایس وی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو انکی بہتر کارکردگی پر شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
244