نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی اور ڈی سی خوشاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر چوہدری محمد اشرف گوندل کی سربراہی میں مقامی پولیس کی سیکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ تاکہ کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہ ہو ایم سی کے اہلکاروں نے میلاد،تکبیر چوک اور مین بازار سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرایا چیف آفیسر چوہدری محمد اشرف گوندل نے بتایا کہ میلاد،تکبیر چوک ٹی ایچ کیو اہسپتال کی دیوار کے ریڑھیاں اور ٹھیلے لگے ہوئے تھے جس سے ناصرف ٹریفک کا معمول خراب تھا بلکہ راہگیروں کو چلنے میں دشواری پیش آرہی تھی سیاسی و سماجی حلقوں نے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ پر بلدیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
318