241

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شان وشوکت پرتپاک اندازسے منایاکرتی ہیں ہمیں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم سمیت ہر شعبہ ہمیں محنت کی ضرورت ہے یوم آزادی ہمیں اس بات کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم بابائے قائد کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کریں اور پاکستان کی تعمیروترقی کے لئے اپنا نمایاں کرداراداکریں ان خیالات کا اظہار ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ عدنان احمد نے بسلسلہ یوم آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپیشل طلباء وطالبات، والدین، سکول منیجمنٹ کونسل کے ارکان سمیت دیگر افراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اس موقع پر پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا، بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کئے جبکہ پینٹنگ کے مقابلہ جات کا انعقادکیاگیا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اور تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی تعمیروترقی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں