نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں یوم آزادی پاکستان کا آغاز پرچم کشائی کے بعد دھوم دھام اور جوش وجذبہ سے منایا گیا یوم آزادی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن پرنسپل سکول محمد حسن رضا ڈپٹی ڈی ای او ملک اقبال احمد اعوان،ایم سی چیف آفیسر محمد اشرف گوندل،ایس ایچ او عرفان صدیق تھانہ نوشہرہ،ریسکیو1122کے انچارج ملک وقار احمداعوان،میاں شبیر احمد سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی عرفان مارٹن نے کہا کہ ملک پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں اور ماوں بہنوں نے لازوال قربانیاں دیں اور اپنے خون سے اس پاک دھرتی کی بنیاد رکھی ہمارے قومی ہیروز اور بانیان پاکستان کی طویل جدوجہد کے بعد یہ ملک معرض وجود میں آیا ہم زندہ قوم ہیں اپنی آزادی کی خوشیاں زور و شور سے مناتے ہیں ہمیں تمام رنگ نسل سے بالاتر ہوکر پاکستانی قوم بننا ہے بعد ازاں سکول کے طلبا نے تقاریر کے علاوہ ٹیبلوز پیش کئے 10اگست سے جاری بچوں کے مضمون نویسی تقاریر اور دیگر مقابلوں میں کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے جشن آزادی کی خوشی میں بلدیہ نوشہرہ کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ ٹی ایچ کیو اہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر ثوبیہ جاوید کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔
212