311

یوٹیلٹی سٹورز سے اشیائے روزمرہ چینی آٹا دالیں نایاب ،صارفین پریشان

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)نوشہرہ کے یوٹیلیٹی سٹورزپر چینی،چاول،دالیں،گھی و دیگر اشیائے روزمرہ عرصہ تین چار ماہ سے نایاب ہوگئی ہین جس سے پریشان حال صارفین شہر کی دوکانوں سے چینی سمیت تمام اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ چینی کی قیمت میں اضافہ سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز عوام کو ریلیف دینے کے لیے بنائے لیکن عوام کو ریلیف دینے والی تمام ضرورت اشیاءپچھلے چار ماہ سے غائب ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں مذکورہ اشیاءپہلے ہی مہنگی ہیں اور اب اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اس حوالے سے جب یوٹیلیٹی سٹورز انچارج سے رابطہ کیا تو انہوں بتایا کہ وائیرہاوس سے سامان نہیں آرہا ہے جسکی وجہ سے سٹورز خالی ہیں شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پراشیائے روزمرہ جلدمہیا کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں