412

موثر تفتیش اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،پولیس

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)شائستہ ندیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ خوشاب خالدالرحمن کی زیرنگرانی بنائی جانے والی خصوصی ٹیم کی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل مقتول کے بھائی محمد اظہر نے رپورٹ درج کروائی کہ رقبہ حاجی محمد اسماعیل سکنہ محلہ حسین آباد میں میرا بھائی مردہ حالت میں پڑا تھا جس کو کسی نامعلوم وجوہات کی بناء پرنامعلوم ملزمان نے ناحق قتل کر دیا ہے مقامی پولیس نے موثرتفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اندھے قتل کے 03 ملزمان فرخ عباس، قادر یار اورمحمد رفیق کو گرفتارکرلیا شائستہ ندیم ڈی پی او خوشاب کا مقدمہ کو ٹھوس شواہد پر مکمل کر کے ملزمان کو قرار واقع سزا دلوانے کا حکم اور اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او خوشاب اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں