نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ملک کے دیگر شہروں کی طرح وادی سون کے گورنمنٹ ماڈال ہائی سکول نوشہرہ میں 5اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن اور ان کے ہمراہ تحصیلدار محمدعظیم جسرہ ڈپٹی ڈی ای او ملک اقبال احمد اعوان سکول کے پرنسپل محمد حسن رضااور ریسکیو 1122کے انچارج محمد روف تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک نعت شریف ملی نغموں سے ہوا اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے شرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن کشمیریوں کے استحصال کاایک سیاہ باب ہے بھارتی حکمرانوں نے ریاست جموں کشمیر پر اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے ہر ظلم اور زیادتی روا رکھی جس کا تصور بھی کوئی مذہب معاشرہ نہیں کرسکتاتقریب میںشرکا نے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مسلسل چارسال سے محاصرہ بدترین مظالم اور جبروتشدد کی مذمت کی بعد میں کشمیری بھائیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں اساتذہ سرکاری اہلکاروں سمیت دیگر نے شرکت کی آخر میں پاکستان کی سلامتی اور کشمیری بھائیوں کے حق میں دعا کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ نہتے مظلوم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق ان کا حق خودارادیت دلایا جائے تاکہ کشمیری عوام سفاک بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے جلد آزادی حاصل کرکے اپنی مرضی سے زندگی بسر کرسکیں۔
232