166

خوشاب کے کانفرنس ہال میں چیف آفیسر ظفر عباس کی زیر صدارت اجلاس منعقد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سیکرٹری گورنمنٹ آف دی پنجاب لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے کانفرنس ہال میں چیف آفیسر ظفر عباس کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ڈسٹرکٹ آفیسر (ریگولیشن) میڈم سندس رابیل، محمد فیروز اور دیگر عملہ بھی موجود تھا منعقدہ اجلاس میں عوامی آگاہی مہم بسلسلہ سموگ پر گفتگو کی گئی ڈسٹرکٹ خوشاب کی تمام تحصیلوں کے انفورسمنٹ انسپکٹرز بھی شریک تھے چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی نے تمام انفورسمنٹ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں آج سے ہی سموگ کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کریں عوام الناس میں آگاہی پیدا کریں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے،پرانے ٹائر اور چمڑا کی پرانی اشیاء اور پولی تھین شاپر کو جلانے کے مضر اثرات سے آگاہی دیں تمام انفورسمنٹ انسپکٹرزشجرکاری مہم کا آغاز کریں بعد ازاں سموگ کی عوامی آگاہی کے لئے ایک واک بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں