271

آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے ،ملک طاہر سرفراز اعوان

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)صدر تنظیم الاعوان پاکستان،سابق وفاقی سیکرٹری اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما ملک طاہر سرفراز اعوان نے کہا ہے کہ ملکی بحران کے مسائل کا حل میاں محمد نواز شریف ہی کرینگے آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے میاں نوازشریف پاکستانی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں انشااللہ چوتھی بار وزیر اعظم منتخب ہونگے موضع صدیق آباد(کفری)میں مختلف برادریوں نے پی ٹی آئی کے عمراسلم گروپ کو چھوڑ کر ملک طاہر سرفراز اعوان کو دعائے خیر دیکر آئندہ الیکشن میں بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا ملک احسان شہال کی خصوصی کاوش پر عندلیال،وڈال،آڑیال،اور سیال برادری کی دعائے خیر تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ہماری گرانٹوں سے حلقہ میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے جس سے حلقہ کی عوام مستفید ہورہے ہیں جس طرح حلقہ کی باشعور عوام دیگر سیاسی گروپوں کو خیرآباد کرکے ہمارے گروپ میں شامل ہورہے ہیں مجھے یقین ہے کہ قیمتی ووٹ کی طاقت سے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے اور ایک بار پھر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں