243

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں ایک پیج پر ہے ،ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور جنرل سیکرٹری کرم الہی بندیال ن لیگ کے دفتر جوہرآباد میں ملکی اور ضلعی سیاست کے بارے میں اہم پریس کانفرنس کی جس میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں ایک پیج پر ہے انشاءاللہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہر حلقہ سے مضبوط امیدوار میدان میں اترے گی۔ اس موقع پر گزشتہ روز ہونے والی باجوڑ میں دہشتگردی کی پر زور مذمت کی گئی۔ میاں نواز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کو ترقی کی جانب گامزن کیا جا چکا ہے۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ملک کرم اللہ بندیال نے کہا کہ جس کو پارٹی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کرے گی مسلم لیگ ن اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ ہم میں کوئی اختلاف نہیں انشاءاللہ آنے والے الیکشن میں ہمارے تمام امیدوار جیتے گئیں۔اس موقع پر ضلعی صدر لائزرفورم ضلع خوشاب چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک آدمی کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے دہشتگردی کرنے والے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے۔جب بھی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا تو ملک دشمن عناصر سرگرم۔ہوگئے جنیں مسلم لیگ ن کچل کر دم لے گی۔اس۔کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے راہنماؤں اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں