150

گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم کو 11205ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2429ایمرجنسی کالز تھیں ،ریسکیو1122خوشاب

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم کو 11205ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2429ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4411متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 304روڈٹریفک کے حادثات، 1692میڈیکل کی ایمرجنسیز،8 آتشزدگی کے واقعات،58کرائم کے واقعات،3 پانی میں ڈوبنے کے واقعات اور 364دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اونچی جگہ سے گرنے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ ماہ میں 2301 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 2064 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 303متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا انہوں نے کہا کہ لوگ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ اور گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں