243

نوشہرہ میں تحفظ قرآن پاک کی حرمت اور سویڈن کے خلاف ریلی نکالی گئی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ملک بھر کی طرح وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ میں تحفظ قرآن پاک کی حرمت اور سویڈن کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ مکان شریف حضرت علامہ صاحبزادہ محمد حامد عزیز حمیدی نے کی ریلی میلاد چوک سے شروع ہوکر مقرر راستوں سے گزرتی ہوئی تکبیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ہر مکتبہ فکر عاشقان رسول نے شرکت کی مقررین نے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کی عظیم کتاب قران مجید کی بیحرمتی کرنا مسلمانوں کےایمانی اور روحانی جذبات کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے سویڈن میں قران پاک کی بیحرمتی کے واقع نے پوری امت مسلمہ کو افسردہ کیا ہے آج پوری امت مسلمہ اس ملعون کی گستاخانہ حرکت پر سراپا احتجاج ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ سویڈن ملک سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور سویڈن حکومت سے ایسے ملعون شخص کو عبرت ناک سزا دینے پر زور دیا جائے اور تمام اسلامی ممالک سربراہان مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تا کہ کوئی ایسی گستاخی کرنے کی سوچے بھی نہ سکے قرآن کریم ہماری زندگی کا مکمل ضابطہ حیات ہے قرآن پاک کی تکریم کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کا جزو ایمانی ہے قرآن مجید فرقان حمید کی بے حرمتی پوری امت مسلمہ کےلئے لمحہ فکریہ ہے تمام اسلامی ممالک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں