291

پاکستان عوامی تحریک خوشاب کے سینئر نائب صدر حاجی ملک ریاض کی زیر صدارت اجلاس

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پاکستان عوامی تحریک خوشاب کے سینئر نائب صدر حاجی ملک ریاض کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک ظفراقبال کو حلقہ پی پی 82سے پاکستان عوامی تحریک کا ٹکٹ دیا گیا
ملک ظفر اقبال نےٹکٹ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا میں ڈاکٹر طاہر القادری کے وژن (چہرے نہیں نظام بدلو) کا شیدائی ہوں پاکستان میں جب تک غریب دشمن نظام نہیں بدلا جائے گا اس وقت تک کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی میں مرکزی قائدین اور مقامی تنظیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا
اجلاس میں (ر)ڈی ایس پی ملک محمد ابراہیم اعوان،پیر امیر سلطان چشتی،جنرل سیکرٹری ملک سلیم اقبال،ملک عنصر اعوان بھولا،پیر محبوب سلطان آف اوچھالی،ملک صابر بجرال، سابق کونسلر ملک شیر زمان آف ڈھاکہ،ملک جہان خان آف مردوال،ملک شیر باز اعوان آف ڈھاکہ،مسعود زرگر قادری، ملک عمران آف مردوال،ماسٹر نورحسین کھرال، اقبال بلوچ آف اوچھالی، مظہر عظیمی و دیگر کثیر تعداد کارکنان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں