251

حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے اقدامات کرئے،ملک نذیر اعوان

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) نیشنل پارٹی پنجاب کے مرکزی ممبر کمیٹی ،سینئر نائب صدرملک نذیر اعوان نے کہا ہے کہ حالیہ مہنگائی سے عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے مہنگائی پاکستان کیلئے معاشی عذاب کا سبب بن گئی ہے اشیائے روزمرہ چینی ،آٹا ،گھی،دالیں،سبزیاں فروٹ اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی خاتمہ کا نعرہ لگا کر برسر اقتدار آتے ہی مہنگائی کرکے دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کا جینا محال کردیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں