نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت کی جانب سے مفت آٹا کی غیرمنصفانہ تقسیم پر خواتین نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا تفصیل کے مطابق حصول مفت آٹا کی خاطر خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سحری کرنے کے بعد فوری طور پر آٹا کی تقسیم پوائنٹ پر پہنچ جاتی ہیں لیکن مفت آٹا تقسیم اہلکار اپنوں کو نوازتے ہیں ہمیں خالی ہاتھ روزے کی حالت میں گھروں کو لوٹ جاتی ہیں آج مجبورا ہمیں احتجاجا خوشاب نوشہرہ روڈ بلاک کرنا پڑا تاکہ متعلقہ ضلعی حکام نوٹس لیں۔
786