236

تحصیل ریسکیو1122 اسٹیشن نوشہرہ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتما م

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)تحصیل ریسکیو1122 اسٹیشن نوشہرہ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید، کنٹرول روم انچارج ملک محمدشکیل،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر تصدق حسین، اسٹیشن کوآرڈینیٹر آصف شہزاد اور ریسکیو عملہ نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ ریسکیو اہلکار ماہ صیام میں روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ماہ صیام کا بابرکت مہینہ تمام مسلمانوں کے لئے بخشش کا ذریعہ بن کر نازل ہوا ہے تمام صاحب حیثیت لوگ اپنے ارد گرد کے غریب و غرباء کا خاص خیال رکھیں چیئرمین وادی سون پریس کلب ملک زاہد فاروق اعوان نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات بلاشبہ قابل تحسین ہیں یہ ایک ایسی سروس ہے جس نے اپنی عملی خدمات کی بدولت اپنے محکمہ کا وقار بلند کیا ہے ریسکیو اہلکاروں نے صحیح معنوں میں انسانی خدمت کے جذبہ سے خدمات انجام دیتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے ابتدائی طبی امداد کی وجہ سے اب تک لاکھوں افراد کی زندگیاں محفوظ بنانے کا سہرا ریسکیو سروس کے سر جاتا ہےمشکل کی گھڑی میں ریسکیو1122کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں