نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)شائستہ ندیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت 6 پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ملک عنایت اللہ بھچرکی زیرنگرانی ملزم فیصل سلطان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے میگا فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ،کٹھہ سگھرال اور صدر جوہرآبادکی زیرنگرانی کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان گرفتار۔ 03ملزمان محمد عزیز،محمد خداداد اورمحمد عمران سے03 پسٹل30بور، ملزم محمد شاکر سے رائفل 7ایم ایم جبکہ ملزم احمد نواز سے بندوق 12بوراور 20گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
568