نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت نے تحصیل نوشہرہ میں یوٹیلٹی سٹورز پربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی اشیاء پر سبسڈی ختم کر دی جس سے صارفین مایوس ہیں مہنگائی کے دور ایک آس تھی وہ بھی ٹوٹ گئی تفصیل کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے عام صارفین کے لئے اشیائے خورونوش کے الگ الگ نرخ مقرر تھے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کے لئے 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے جبکہ عام صارف کےلئے 10 کلو آٹا کا نرخ 648 روپے،گھی 300اور عام صارف کے لئے 590روپے فی کلو،چینی 70اور عام صارفین کیلئے 95 روپے مقررکی گئی تھی اور اب یوٹیلیٹی سٹورز پر بی آئی ایس پی پر ملنے والی سبسڈی حکومت نے ختم کر دی جو کہ اس مقدس مہینہ میں عوام کے ساتھ سراسرزیادتی ہے یاد رہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے کم نرخوں پر اشیا دستیاب ہوتی تھیں اب وہ سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کے موجودہ دور میں غریب آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے۔
230