نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے موضع اوچھالی میں مفت آٹے کی عدم دستیابی پر خواتین نے اوچھالی نوشہرہ سڑک بند کردی جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دیاتفصیل کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے پورے پنجاب کی طرح اوچھالی میں بھی شہریوں کو تین گٹو مفت آٹا کے میسج آئے ہوئے تھے لیکن آٹا نہ ملنے اور تقسیم پوائنٹ کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آٹا نہیں مل رہا تھا شہریوں کی بڑی تعداد نے مین شارع اوچھالی نوشہرہ کو بند کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شہریوں کا کہنا تھا کہ جب تک منصفانہ طریقے سے آٹےکی تقسیم نہیں ہوگی ہم اس وقت تک راستہ بحال نہیں ہونے دیں گےبعدازاں ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ملک عنایت اللہ بھچرنے شہریوں سے مذاکرات کے بعد اوچھالی نوشہرہ شارع کو ٹریفک کےلیے بحال کردیا گیا۔
236