127

نوشہرہ سون سکیسر (ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں ریسکیو افسران کااجلاس منعقد کیا گیا جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم کو7278ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے1786ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 1770متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 257روڈٹریفک کے حادثات،1256میڈیکل کی ایمرجنسیز،01ڈوبنے کی ایمرجنسی، 09 آتشزدگی کے واقعات، 43کرائم کے واقعات اور 220دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، زہریلے جانور کے کاٹنے اور دیگرایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ ماہ میں 208 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ1515 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر تے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 362متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری سے گریز کریں گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں