نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے تکبیر چوک پر واقع اشیائے خوردونوش،کریانہ،سبزی فروٹ کی دوکانوں کو چیک کیا انہوں نے گراں فروشی،ناجائز منافع خوری،نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر جرمانے عائد کئے صارفین سے خریداری کے ریٹ معلوم کئے زائد منافع وصول کرنے والے دوکانداروں سے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا کی قیمت وصول کراکے بقایا رقم خریداروں کو واپس کرائی انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس میں صلہ رحمی سے کام لیتے ہوئے جائز منافع لیکر اشیائے خوردونوش فروخت کریں نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ خریدار قیمتں پڑھ سکیں۔
165