نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)نوشہرہ شہروگردونواح میں رمضان المبارک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا روزہ داروں سمیت شہری پریشان حال ہیں پھل سبزیاں قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں فروٹ سبزیاں اشیائے روزمرہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صارفین بے بس ہوگئے ماسوائے کریانہ مرچنٹس کے دکاندار سرکاری مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کو لگانا گوارہ ہی نہیں کرتے چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے دکانداروں کی من مانیاں عروج پر ہیں خودساختہ مہنگائی سے سفید پوش طبقہ کو افطاری اورسحری کرنا بھی مشکل ہو چکا ہےشہریوں ملک نذیر اعوان،ملک فاروق اعوان،آصف،محمدوسیم،عرفان،مدثر،بلال اور دیگر کمشنر سرگودھا،ڈی سی خوشاب اور متعلقہ انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
200