344

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے PRO رانا عبدالجبار کی بیٹی کا اعزاز

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے PRO رانا عبدالجبار کی بیٹی نے فسٹ پوزیشن لیکر اساتذہ اور والدین سمیت کالج کا سر فخر سے بلند کردیا تفصیل کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام اور ڈویژنل کمشنر سرگودہا محمد اجمل بھٹی کے زیر صدارت منعقد ہونے والے ادبی و تقریری مقابلوں میں سپیریر کالج جوہرآباد کی طالبہ علیزہ جبار (کلاس فسٹ ایر) نے انگلش ڈبیٹ میں حصہ لے کر ڈویژن بھر میں فسٹ پوزیشن حاصل کی یہ والدین،ادارے اورضلع خوشاب کے لئے بڑے فخراور اعزاز کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں