267

نوشہرہ سون سکیسر:ڈپٹی کمشنر خوشاب شبیر رانا کاایک روزہ دورہ وادی سون

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب شبیررانا نے وادی سون کے مرکزی نوشہرہ میں ایک روزہ دورہ کے دوران مختلف سرکاری اداروں کو چیک کیا انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر نوشہرہ میں بصارت سے محروم بچوں کے کلاس رومز،کمپیوٹرلیبز عملے کی حاضری کوچیک کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی سمیت کوالٹی ایجوکیشن انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا پرنسپل کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات پر انتظامی امور کو سراہا بعد ازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ اور گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ کا بھی دورہ کیا انہون نے ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری ،صفائی ستھرائی،نئی عمارت ٹراما سنٹراورمیڈیسن کی دستیابی کو چیک کیا ہسپتال کی مختلف وارڈز میں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اوراس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی و کاہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا شجرکاری مہم کے تحت ہسپتال میں پودا بھی لگایا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ عرفان مارٹن،ایم ایس ثوبیہ جاوید ملک،تحصیلدارمحمدعظیم جسرہ،سب انجئنیرملک شاہدودیگرڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں