329

وادی سون انگہ سے راولپنڈی جاتے ہوئے بس الٹ گئی،مسافر زخمی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون انگہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کھبیکی جھیل کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں5مسافر زخمی ہوگئے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو حافظ عبدالرشیدنے بتایا کہ گاڑی کو حادثہ پہاڑی میں موڑ کاٹتے ہوئے رانگ سائیڈ سے آنے والے ٹرک کو بچاتے ہوئے بس بے قابو ہو کر اُلٹ گئی حادثہ میں 5 مسافر زخمی ہوئے جنکوریسکیونوشہرہ کی ٹیموں نے 3 زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی جبکہ 2 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں