356

نوشہرہ سون سکیسر:حکومت پنجاب کی ہدایت پر وادی سون میں15روزہ صفائی کا آغاز

نوشہرہ سون سکیسر(نمائندہ ملک زاہد فاروق اعوان سے)پنجاب حکومت کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کے احکامات پرتحصیل نوشہرہ میں 15 روزہ صفائی کا آغاز کردیا گیا کہ ہر علاقہ سے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے ڈمپنگ پوائنٹس کی صفائی اور شہر بھر کو خوبصورت بنایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ عرفان مارٹن نے کھبیکی جھیل پر تحصیلدارنوشہرہ محمد عظیم جسرہ،شہریوں،صحافیوں، کے ہمراہ آگاہی واک کا انعقاد کیا اور شہریوں میں آگاہی مہم کے پمفلٹ تقسیم کئے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے کہا کہ اس مہم کا مقصد گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ کرکے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے حکومت پنجاب کی ہدایات پر تحصیل بھر میں زیرو ویسٹ کمپین شروع کردی گئی ہے جس کے تحت نوشہرہ شہر کو بھی صاف ستھرا بنایا جائے گا یہ شہر ہمارا گھر ہے یہ تب ہی صاف ستھرا اورخوبصورت بن سکتا ہے جب ہم بحیثیت شہری شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں گےتحصیلدارمحمد عظیم جسرہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے شہر کی صفائی میں شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور میونسپل کمیٹی کے عملہ سے تعاون کریں اے سی عرفان مارٹن نے دوکانداروں سے کہا کہ تمام دوکاندار دکانوں کا کچرا کسی ایک جگہ پر جمع کرلیں تاکہ بلدیہ کے عملہ کو تلف کرنے میں آسانی ہو مذید کہا کہ دوکاندار رضاکارانہ طور پر بازار سے تجاوزات بھی ختم کردیں تاکہ پیدل گزرنے والوں کو مشکلات نہ ہو بصورت ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کرکے ناجائز تجاوزات ختم کروائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں