233

شارق کمال صدیقی ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ریجن کا ڈی پی او آفس جوہرآباد(خوشاب) میں کھلی کچہری کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کے احکامات کی روشنی میں شارق کمال صدیقی ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ریجن کا ڈی پی او آفس جوہرآباد(خوشاب) میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا انہوں نے شائستہ ندیم ڈی پی او خوشاب کے ہمراہ کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اس موقع پر آر پی او سرگودہا نے کہا کہ کھلی کچہری کامقصد آپ کے حل طلب مسائل کو آپ کے پاس آ کر سننا ہے مذید آر پی او سرگودہا نےکھلی کچہری کے دوران متعدد درخواستوں پر فوری مقدمات کے اندراج کا حکم دیا اور کھلی کچہری میں آئے سائلین کے ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک متعلقہ تفتیشی افسران کو دیا شرکاءنے کھلی کچہری کےانعقاد پر آر پی او سرگودہا کا شکریہ اداکرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں