نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پاکستان تحریک انصاف کےراہنمااورپی پی 82سےصوبائی اسمبلی کےامیدوارمیجر(ر)فیصل عزیزملک نےکہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلہ کاخیرمقدم کرتا ہوں اورمعززعدالت کےجسٹس صاحبان کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نےکہاکہ پی پی 82سےپاکستان تحریک انصاف کےٹکٹ کاامیدوارہوں اورانشاءاللہ قیادت سےپرامیدہوں اس دفعہ پی پی 82سےمجھےٹکٹ سےنوازےگی ہم اپنے چیئرمین عمران خان اورپارٹی کے پابند ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی امیدوارکو ابھی ٹکٹ نہیں ملا یہ قبل از وقت باتیں ہیں جنکاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں مجھے امید ہے کہ قیادت پی پی 82کےاکثریتی علاقےسےتعلق رکھنے اور پارٹی کی ہرطرح سے وفاداری،قربانی نبھانے کی وجہ سےٹکٹ مجھے دےگی۔
