نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر ارشاداحمد اورڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی احکامات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی نوشہرہ کے چیف آفیسر ظفرعباس بھٹی نے اپنے عملے سے شہر بھرمیں عملہ نے صفائی ستھرائی کا کام زور شور سے جاری کردیا ہے اس موقع پرچیف آفیسر نوشہرہ ظفرعباس بھٹی نے کہا کہ ہم اپنی حدود کی گلیوں محلوں میں نکاسی آب اورصفائی ستھرائی کا کام اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات کر رہے ہیں صفائی ستھرائی کرنے والا ہمارا عملہ جہاں بھی گندگی ہوتی ہے بغیر کسی کے کہنے پر فورا پہنچ کر وہاں اپنے کام میں لگ جاتے ہیں صفائی ستھرائی کے کام میں کبھی بھی غفلت نہیں کرتے ہم اپنی ٹیم کو سارا سارا دن کام کرواتے ہیں ہماری کوشش جاری ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نوشہرہ شہر کی گندگی کو مکمل طور پر ختم کریں گے کسی بھی محلہ کے لوگوں شکایت نہیں ملے گی
219