504

وادی سون سمیت ضلع خوشاب سے جرائم پیشہ افرادکا خاتمہ کیا جائےگا۔ ڈی پی او خوشاب اسد الرحمن

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون سمیت پورے ضلع خوشاب سے جرائم پیشہ افراد، اسلحہ فروش، منشیات فروش اور چور ڈکیت ختم کر کے دم لوں گا۔ ڈی پی او خوشاب اسد الرحمن
تحریک تحفظ وادی سون تحصیل نوشہرہ کا ایک وفد حاجی ملک اختر اسلام پھتال کی قیادت میں ڈی پی او خوشاب اسد الرحمن سے ملا اور وادی سون میں منشیات فروشی، اسلحہ فروشی اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا کہ وادی سون امن کی وادی تھی منشیات فروشوں، اسلحہ فروشوں، چوروں ڈکیتوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے چند مقامی مفاد پرستوں نے وادی سون کا امن تباہ کر رکھا ہے، جرائم پیشہ افغانی باشندے ہوں یا مقامی اشتہاری ہوں ان کو وادی سون سے نکالا جائے اور وادی سون کی نئی نسل کو منشیات اور جرائم سے بچایا جائے۔ وادی سون سیاحت کا مرکز بن چکا ہے ایسے جرائم پیشہ افراد اور مفاد پرست سہولت کاروں بھتہ خوروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے تاکہ وادی سون کی سیاحت بھی متاثر ہونے سے بچ جائے۔
ڈپٹی کمشنر کے آفس میں دوران میٹنگ ڈی پی او خوشاب اور دیگر آفیسرز، علاقہ کے نمبردار صاحبان بھی موجود تھے۔ ڈی پی او خوشاب اسد الرحمن نے تحریک تحفظ وادی سون کے منشور کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ میں انشاء اللہ پوری وادی سون سے جرائم پیشہ افراد، اسلحہ فروش، منشیات فروش، بھتہ خور اور چور ڈکیت ختم کر کے دم لوں گا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے۔ وفد میں اعوان یونین کے صدر ملک طارق محمود پھتال، پیر امیر سلطان چشتی آف اوگالی شریف ، سینئر رہنما پی ٹی آئی ملک الطاف اعوان، نمبردار ملک تنویر کھیکھا، ملک مختار دھرنٹ ، ماسٹر نور حسین کھرال، ملک شاہ خالد پھتال، کونسلر ملک مظہر اعوان کھوڑہ، ملک مصطفیٰ کھرال کھلڑ، برادر ملک محمد علی کونسلر مردوال، میاں محمد میانہ، ملک طارق پھتال ہارٹیکلچر، ملک اصغر گجر و دیگر افراد شامل تھے۔ وفد نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی پر ڈی پی او خوشاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں