249

اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ حمداللہ نےبچوں کوپولیوکےقطرےپلاکرپولیومہم کاآغازکردیا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اپنے بچوں کو پولیوجیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے ذمہ داری سے پولیوکےقطرےپلائیں،پیدائش سے5سال تک کے بچوں کو پولیو کی ٹیمیں گھرگھرجاکرپولیوکےقطرے پلائیں گی پولیومہم 16جنوری سے20جنوری تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ حمداللہ نےبچوں کوپولیوکےقطرےپلاکرپولیومہم کاآغازکیاانہوں نے بتایاکہ تحصیل بھرمیں ٹوٹل ٹیمیں171تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل ٹیمیں158,فکسڈٹیمیں10,ٹارگٹ ٹیمیں3ہیں جوکہ گھرگھرجاکرپانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو قطرےپلائیں گی انہوں نے والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پوری ذمہ داری سے پولیوکےقطرےپلائیں اورذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں اس موقع پرڈپٹی ڈی ایچ او نوشہرہ ڈاکٹرسمیع بھی موجودتھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں