434

تحریک تحفظ وادی سون ،کسان بورڈ تحصیل نوشہرہ حاجی ملک اختر اسلام پھتال کی پریس کانفرنس

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پختونوں کے نام نہاد لیڈرتیمورخان افغانی کی پریس کانفرنس اشتعال انگیز اوربے بنیاد جھوٹ اورتعصب پر مبنی تھی ان خیالات کا اظہارتحریک تحفظ وادی سون اورکسان بورڈ تحصیل نوشہرہ حاجی ملک اختر اسلام پھتال نے اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کے دوران کیاجس میں علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کہ یہ کون ہے؟ کہاں سے آیا ہے؟ اور اسکا ذریعہ معاش کیا ہے؟ اداروں کو اسکی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہئیے اور اسکا داخلہ تھانہ نوشہرہ میں بند کیا جائے میری ایک آواز پر وادی سون کا ہر شہری بچہ بچہ سڑک پر آ سکتا ہے اگر میں نے اشتعال پھیلانا ہوتا تو جس روز عمر خان گردیزی جتھے بنا کر وادی سون میں آیا تھا اور اعوانوں کی غیرت کو للکارا تھا میں اسی روز وادی سون کی عوام کو کال دے سکتا تھامیں امن پسند شہری ہوں اور آئین و قانون کے مطابق کام کرتا ہوں وادی سون حساس پر امن علاقہ ہے ہم وادی سون میں پیاری مائن کلیال جیسے سنگین حالات کبھی بھی پیدا نہیں ہونے دیں گے اور وادی سون جو اسلحہ فروشوں اور منشیات فروشوں سے پاک کر کے دم لوں گاغیر قانونی افغانیوں کے نام نہاد لیڈر تیمور خان افغانی جو خود ایک مشکوک شخص ہےپیاری مائن جو پورے پنجاب کا سب سے بڑا اسلحہ اور منشیات فروشی کا مرکز (پنجاب کا درہ) بن گیا تھا، کیا وہ بھی پٹھان نہیں تھے؟وادی سون میں اسلحہ اور منشیات فروشی کا سب سے زیادہ دھندہ یہی افغانی باشندے کر رہے ہیں اور نسلوں کی نسلیں تباہ کر رہے ہیں آج سے چند روز قبل نوشہرہ پولیس نے ایک فیصل نامی پٹھان جوناجائز اسلحہ سمیت پکڑا گیا تھا اوراسی تیمور خان نے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسکے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے دی اور اسکو تھانہ سے چھڑوا کر لے گیا ہےپریس کانفرنس میں سابقہ کونسلر ملک اصغر ردھنال ڈی، ملک الطاف اعوان ڈی، صدر وادی سون پریس کلب ملک احمد سعید اعوان، سینئر صحافی ملک نواب خان اعوان، ریٹائرڈ ٹیچر میاں محمد سلیم اعوان ، ملک مختار پھتال، چیئرمین ملک شیر محمد اعوان ، ملک طارق پھتال ، کونسلر ملک محمد علی اعوان ، نمبردار ملک بدر منیر اعوان ، ماسٹر حسن ردھنال، ملک شاہد بکھوال، ملک امیر حسین ڈھاکہ ، حاجی اختر نواز ، ملک شہزاد ڈھرنٹ، ملک طارق گندوال ، ملک نور حسین کھرال، ملک افضل پھتال ، ملک شاہ خالد پھتال، ملک نعیم دھرنٹ ، ملک فتح شیر دھرنٹ ، پسران فلک شیر بکھوال ، ملک عنصر کھٹڑ، ملک سلیم اقبال ،ملک مصطفیٰ کھرال، ملک اختر ماڑا، ملک حاجی حبیب نواز ماڑا، قاضی تنویر اعوان ، ملک میاں محمد کلیال، ملک ناصر کھرال، ملک شفیق اعوان کفری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور حاجی ملک اختر اسلام پھتال کی اپنے علاقہ کی فلاح و بہبود کے لئے کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں