244

ضلع خوشاب پولیس سال بھر مختلف نوعیت کے3964مقدمات درج

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ضلع خوشاب کے مختلف تھانوں میں سال بھر میں مختلف نوعیت کے کل3964 مقدمات درج ہوئے درج ہونے والے مقدمات میں 05 کروڑ 96لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کئے گئے جبکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی جن میں 358 مقدمات درج کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد،517مجرمان اشتہاری،354عدالتی مفرور گرفتارکئے گئے تفصیلات کے مطابق اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی زیر قیادت ضلع خوشاب پولیس نے سال 2022میں کل 3964 مقدمات درج کیے ،جن میں قتل کے58،اقدام قتل100، ضرر151، کار سرکار میں مزاحمت13، اغواء،زناء،زنا بالجبر،مہلک حادثات، غیرمہلک حادثات اور بد فعلی کے729، ڈکیتی01، سرقہ بالجبر36 اور نقب زنی کے 130 مقدمات شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے358مقدمات درج کرکے 182 کلو چرس اور 5196 لیٹر شراب برآمد کی۔ جبکہ اسلحہ کے بھی 630 مقدمات درج کرکے ناجائز اسلحہ پسٹل 385 ،رائفل245 برآمد ،517 مجرمان اشتہاری اور 354 عدالتی مفرور بھی گرفتارکئے گئے،اس کے علاوہ 23 ڈکیت/چور گینگ کے خلاف کامیاب کاروئی کرتے ہوئے خوشاب پولیس نے 05 کروڑ 96 لاکھ روپے کل مالیت مال مسروقہ برآمد کیا۔ جبکہ قتل کے 58 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 55 مقدمات یکسو کر لیے گئے ہیں اسی طرح سال 2022 میں 02 بلائنڈ مرڈر ہوئے جو دونوں ٹریس کر لیے گئے۔ سال 2022 میں 143انسدادی کاروائیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ڈی پی او خوشاب کا کہنا ہے کہ عامر ذوالفقار آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اظہر اکرم آر پی او سرگودھا کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کوکرائم سے پاک کرنے کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں