نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حمد اللہ نے تحصیل کونسل میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا انکے ہمراہ گرداورمحمد منشا،ریڈر اے سی میاں شبیر،شفقت شاہ پٹواری،کفایت شاہ پٹواری،عتیق الرحمن اور دیگر ریونیو کے افسران اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر موجود تھے کھلی کچہری میں سائلین نے ریونیو کے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے شرکا کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اے سی نوشہرہ حمد اللہ نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سائلین کو فوری انصاف ودیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
237