244

لاثانی سیکرٹریٹ میں سالانہ بین المذاہب امن اتحاد کنونشن بسلسلہ حضرتِ مسیح ابنِ مریم

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حضرت عیسیٰ علیہ السلام روح اللّٰہ کلمۃ اللہ کے ظہور کا جشن منانا اللہ عزوجل کی رضا و خوشنودی کا باعث ہے ہم ان پر سلام بھیجتے ہیں اور ان عیسائیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آل محمد علیہم السلام کی پاک مستورات کو چادریں پیش کی تھیں کربلائے معلٰی میں خاندان خاتم النبیین کی شہادتوں کے بعد ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی روحانی سیاسی شخصیت ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری ہاشمی آف اوگالی شریف(وادی سون) نے لاثانی سیکرٹریٹ میں سالانہ بین المذاہب امن اتحاد کنونشن بسلسلہ حضرتِ مسیح ابنِ مریم روح اللّٰہ کلمۃ اللہ علیہم السلام زیرصدارت پیرطریقت حضرت شہزادہ شبیر احمد صدیقی دامت برکاتہم عالیہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ملک محمد قاسم کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری سپریم کونسل جمعیت علمائے پاکستان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاثانی سرکار کے شہزادے پیر شبیر احمد صدیقی مدظلہ العالی کو یہ امن کنونشن منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں امن کنونشن میں تمام مسالک کے کثیر تعداد مشائخ عظام و علمائے کرام نے شرکت کی اور مسیحی کمیونٹی کے قائدین سمیت کثیر تعداد میں کمیونٹی ورکرز نے بھی شرکت کی دیوبندی مکتبہ فکر کے عالم دین علامہ بشارت مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کے ولی جس طرح دنیا میں فیض یاب کرتے ہیں اسی طرح مزارات سے بھی فیض بانٹتے ہیں لاثانی سرکار رحمۃ اللہ علیہ بھی ان میں سے ہیں صدارتی خطبہ دیتے ہوئے شہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی مدظلہ العالی نے کہا کہ انبیاء کرام اور اولیائے کرام کی تعلیمات محبت اور امن کا سرچشمہ ہیں ہم حضرت مسیح ابنِ مریم روح اللّٰہ کلمۃ اللہ کی ولادت پر ان کے پیروکاروں کو مبارکباد دیتے ہیں آخر میں کنونشن کے تمام شرکاء مرد و خواتین کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں