198

پیٹرولنگ پولیس جابہ کی بیٹ ایریا میں مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ شوکت علی کی ہدایت پر جابہ پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ نے بیٹ ایریا میں مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین بارے لوگوں کو آگاہی مہم کا آغاز کر دیا لوگوں کو سموگ اور دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات کی روک تھام بارے عوام الناس کو ٹریفک قوانین بارے آگاہ کیا جابہ انچارج پٹرولنگ پولیس ملک عبدالروف نے مزید کہا کہ سموگ کی وجہ سے ناک،کان اور گلہ کی بیماریاں ہو سکتی ہیں جس سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کریں اس کے علاوہ ہملیٹ کا استعمال موٹرسائیکل سواروں کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے اس دوران شہریوں کو دھندیاسموگ میں حادثات سےبچاؤ اورروڈسیفٹی وٹریفک رولز کےمتعلق آگاہی لیکچرز اور پمفلٹس بھی تقسیم کیے جائیں گےفوگ لائٹس کا استعمال بھی لازمی کریں ہائی ویز پر لگے سائن بورڈ اور روڈ مارکینگ کو ملحوظ خاطر رکھیں اپنی گاڑیوں کی فرنٹ اور بیک لائٹس درست حالت میں رکھیں سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے لائٹس یا رفلیکٹر اسٹیکرز لازمی لگائیں دوران سفرکسی بھی مسئلہ یا حادثے کی صورت میں ہائی ویز پر پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن1122 پر کال کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہےسب سے اہم بات شدید دھند کے باعث غیر ضروری سفر سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچنےکی تلقین کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں