251

تھانہ نوشہرہ کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ایس ایچ او شاہد نثار

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ شاہد نثار نے کہا ہے کہ تھانہ کی حدود سےجرائم کا خاتمہ کرکے عوام کے جان ومال کےتحفظ کیلئے کوشاں ہوں سائلین ،شہریوں سے تعاون کرنا اور ان سے خوش اخلاقی سےپیش آنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جرائم منشیات فروشوں اورسماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ ڈی پی او خوشاب اسدالرحمان کی ہدایت پر تمام جرائم پیشہ افرادکےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہےسائلین کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تھانہ میں موجود ہوں شہری جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں فوری کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں